0
Friday 15 Jun 2012 10:19

کراچی، گارڈن کے علاقے سے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد

کراچی، گارڈن کے علاقے سے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد
 اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقوں کھارادر اور گارڈن سے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے۔ ايس ايس پی ڈسٹرکٹ ساوتھ آصف اعجاز شيخ نے بتايا کہ اولڈ سٹی ايريا ميں کھارادر اور گارڈن کے مختلف علاقوں ميں پوليس نے کاروائياں کرتے ہوئے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرليا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم، تين سيون ايم ايم رائفل، چار نائن ايم ايم پستول اور گولياں برآمد ہوئی ہيں۔ ايس ايس پی آصف اعجاز شيخ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظيم اور سياسی جماعت سے ہے۔ ملزمان کو مزيد تفتيش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 171414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش