0
Friday 15 Jun 2012 17:48

ولادی میر پوٹن کی امريکہ اور نيٹو کے اينٹی ميزائل نظام پر شديد تنقيد

ولادی میر پوٹن کی امريکہ اور نيٹو کے اينٹی ميزائل نظام پر شديد تنقيد
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادي مير پوٹن نے امريکا اور نيٹو کے اينٹي ميزائل نظام کو شديد تنقيد کا نشانہ بنا ديا۔ ماسکو ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے صدر نے امريکا اور نيٹو کي اينٹي ميزائل نظام کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امريکا روس کي سلامتي کو يقيني بنائے۔ انہوں نے کہا کہ امريکي ميزائل نظام نہ صرف روس کے نيوکليئر دفاعي نظام اور دوسرے ممالک کيلئے خطرہ ہے بلکہ اس سے خطے ميں سرد جنگ کا آغاز ہو جائيگا. واضح رہے کہ انکا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب آئندہ چند روز ميں امريکي صدر اور انکے درميان ملاقات ہونے جا رہي ہے۔ امريکا نے اپنے اينٹي ميزائل نظام کا آغاز سال 2010ء ميں کيا تھا، جو 2018ء تک مکمل ہوگا۔ يہ نظام دنيا کا انتہائي مہنگا اور جديد نظام ہے جو دشمن کے ميزائل کو فضاء ميں تباہ کرنے کي صلاحيت رکھتا ہے۔ دوسري جانب روس ، ايران اور چين اس نظام کو اپني سلامتي کيلئے خطرہ سمجھتے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 171478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش