QR CodeQR Code

اعلیٰ حکام نیٹکو ٹرانسپورٹ کے منیجر سمیت کا قبلہ درست کریں، مسافرین

16 Jun 2012 17:05

اسلام ٹائمز:اگر بکنگ آفس عملے کے رویے کے خلاف شکایت کیلئے بکنگ منیجر کو فون کرے تو وہ بھی سیدھی منہ بات کرنے کو تیار نہیں اور فون سنے بغیر لائن کاٹ دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیٹکو منیجر اور آفس کے ملازمین مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک بند کریں۔ منیجر اور عملہ ٹکٹ بکنگ کرنے اور کنفرم کرنے کیلئے فون کرنے والے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اور بداخلاقی کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسافروں نے صحافیوں  سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹکو عوام کو سہولیات دینے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے اور صرف بیورکریسی کی خوش آمد کرنے میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بکنگ آفس عملے کے رویے کے خلاف شکایت کیلئے بکنگ منیجر کو فون کرے تو وہ بھی سیدھی منہ بات کرنے کو تیار نہیں اور فون سنے بغیر لائن کاٹ دیتے ہیں۔ اس طرح کے رویہ اور ناروا سلو ک کے باعث کوئی بھی مسافر اس کمپنی کے ساتھ سفر کرنے کو تیار نہیں اس طرح نیٹکو کمپنی خسارے میں جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے بداخلاق عملہ آج تک کسی دوسرے ادارے میں نظر نہیں آئے۔ اگر یہی بداخلاقی اور ناروا سلوک کا سلسلہ جاری رہا تو مسافر ان کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ اعلیٰ حکام نیٹکو ٹرانسپورٹ کے منیجر سمیت عملہ کا قبلہ درست کریں اور مسافروں کو بہترین سہولیات و معلومات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 171532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171532/اعلی-حکام-نیٹکو-ٹرانسپورٹ-کے-منیجر-سمیت-کا-قبلہ-درست-کریں-مسافرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org