QR CodeQR Code

آصف علی زرداری کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک

15 Jun 2012 23:12

اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکہ سلالہ چیک پوسٹ حملوں پر نرم الفاظ میں معافی مانگنے پر رضامند ہو گیا ہے جبکہ ایساف کی جانب سے گذشتہ برسوں میں سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کی زیرِصدارت ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیرخارجہ، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کو نیٹو سپلائی کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ابتک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس میں بتایا گیا کہ امریکہ نے سلالہ چیک پوسٹ حملوں پر نرم الفاظ میں معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں بتایا گیا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا جس میں فی کنٹینر رقم طے جائے گی، جبکہ ایساف کی جانب سے گذشتہ برسوں میں کراچی سے لیکر طور خم اور چمن تک کی سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر نے صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے عسکری و سیاسی اجلاس کی تصدیق کر دی۔ اُن کے مطابق ملک میں سکیورٹی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 171581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171581/آصف-علی-زرداری-کی-صدارت-میں-اعلی-سطح-کا-اجلاس-وزیراعظم-آرمی-چیف-اور-ڈی-جی-آئی-ایس-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org