0
Friday 15 Jun 2012 23:57

صیہونی حکام کا امدادی بحری جہاز پر حملے کی غلطی کا اعتراف، انقرہ کا معذرت کا مطالبہ

صیہونی حکام کا امدادی بحری جہاز پر حملے کی غلطی کا اعتراف، انقرہ کا معذرت کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکام نے اس جہاز کے خلاف کارروائی کے طریقۂ کار کے بارے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے جو غزہ کے محصور عوام کیلئے امداد کا حامل تھا۔ صیہونی حکومت کے ایک وزیر بنی بگین نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 2010ء میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے آزادی کے قافلے میں شامل ترکی کا بحری جہاز کنٹرول کرنے کیلئے کی جانے والی منصوبہ بندی میں غلطی کی تھی۔ اس امدادی بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں ترکی کے انسانی حقوق کے 9 سرگرم  کارکن جاں بحق‍  ہو گئے تھے۔ صیہونی حکومت کی اس وحشیانہ جارحیت کے بعد ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور انقرہ کے حکام نے صیہونی حکام سے باضابطہ طور پر معذرت کرنے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ : 171597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش