QR CodeQR Code

يكم جولائی کو شيعیان حيدر كرار كے جذبہ ایمان اور وطن عزیز سے عشق کا عظیم الشان مظاہرہ ہوگا، علامہ شفقت شیرازی

16 Jun 2012 11:41

اسلام ٹائمز: دمشق میں پاکستان روانہ ہونیوالے ایم ڈبلیو ایم کے مبلغین سے گفتگو میں مرکزی سیکرٹری خارجہ امور کا کہنا تھا کہ کار زینبی س ہمارا فریضہ ہے، جس طرح حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، ہمیں بھی آج اسی سنت پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ لاکھوں بیدار و وفادار دختران و فرزندان ملت اپنے شھید قائد سے تجدید عہد کریں گے اور حسینی مشن کی علمبردار مجلس وحدت مسلمین کی پرعزم، شجاع اور مدبرانہ قیادت، بالخصوص علامہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت، بےلوث و بے باک قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری خارجہ امور علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے دفتر دمشق میں پاکستان روانہ ہونے والے مجلس کے مبلغین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت تک 35 سے زیادہ مبلغ اعزام ہو چکے ہیں اور پاکستان جا کر یکم جولائی کے قومی اجتماع کے لئے مختلف علاقوں میں تبلیغات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مبلغین کو تاکید کی کہ کار زینبی س ہمارا فریضہ ہے، جس طرح حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، ہمیں بھی آج اسی سنت پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری اگلی ملاقات انشاءاللہ مینار پاکستان پر ہوگی اور وہ خود بھی ایک اعلٰی پایہ کے بیرونی وفد کے ساتھ برسی شہید قائد میں شریک ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 171690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171690/يكم-جولائی-کو-شيعیان-حيدر-كرار-كے-جذبہ-ایمان-اور-وطن-عزیز-سے-عشق-کا-عظیم-الشان-مظاہرہ-ہوگا-علامہ-شفقت-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org