QR CodeQR Code

صدر زرداری روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر 20 جون کو روانہ ہونگے

16 Jun 2012 19:29

اسلام ٹائمز:تین روزہ سرکاری دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری سینٹ پیٹرزبرگ عالمی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ، روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹ پیٹرزبرگ عالمی اقتصادی کانفرنس 20 سے 23 جون تک ماسکو میں شروع ہونے جا رہی ہے، جس میں سربراہان مملکت و حکومت کے علاوہ کاروباری دنیا کی بااثر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ صدر آصف علی زرداری اس کانفرنس میں شرکت کیلئے بیس جون کو روانہ ہونگے، صدر آصف علی زرداری جہاں اس کانفرنس میں شرکت کریں گے وہیں روسی ہم منصب ولادیمیریوٹن سے بھی اہم ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی جائے گی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ پر اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے جبکہ روسی صدر کے رواں سال دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے۔ صدرمملکت دیگر عالمی سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 171815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171815/صدر-زرداری-روس-کے-تین-روزہ-سرکاری-دورے-پر-20-جون-کو-روانہ-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org