0
Monday 18 Jun 2012 14:21

حکومت کی جانب سے جشن بلتستان کا انعقاد افسوسناک ہے، ینگ ویلفئر سوسائیٹی

حکومت کی جانب سے جشن بلتستان کا انعقاد افسوسناک ہے، ینگ ویلفئر سوسائیٹی
اسلام ٹائمز۔ سکمیدان ینگ ویلفیئر سوسائٹی و شاہین بی بی سی سپورٹس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس شتونگ ہاوس ہرگسہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سید الیاس حسین چیئرمین بی بی سی کلب نے کی۔ اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئے جن میں باالخصوص حالیہ حکومت کی طرف سے منعقدہ جشن اور ٹورنامنٹ کو افسوسناک قرار دیا اور سانحہ چلاس کے سوگ میں بائیکاٹ کرنے کافیصلہ کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کوئی بھی کھلاڑی کسی قسم کی کھیل یا انتظامات میں حصہ نہیں لے گا کیونکہ خصوصاً اسکردو میں 7 شہداء کے جنازے آئے ان میں سکمیدان سے 2 جنازے بھی تھے جن سے ایک شہید ینگ ویلفئیر سوسائٹی کے بانی سید روح اللہ تھے جبکہ دوسرا سکمیدان کے بزرگ سرکردہ سید حسین شاہ جو قتل گاہ شریف کا متولی تھے۔ ان کے سوگ میں اس سال کسی کھیل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 171837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش