0
Saturday 16 Jun 2012 22:43

سازشوں کے باوجود جمہوريت کو پٹری سے نہيں اترنے دينگے، گیلانی

سازشوں کے باوجود جمہوريت کو پٹری سے نہيں اترنے دينگے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے وعدہ کيا ہے کہ پيپلزپارٹي جمہوريت کو پٹري سے نہيں اترنے دے گي، جمہوريت کے خلاف سازشيں ہو رہي ہيں، پانچواں بجٹ اور سينيٹ انتخابات روکنے کيلئے بھي سازش کي گئي۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني مردان ميں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب پيپلزپارٹي اقتدار ميں آئي تو سازشيں شروع ہوئيں، کوشش کي گئي کہ پيپلزپارٹي انتخابات ميں کامياب نہ ہو، پانچواں بجٹ اور سينيٹ انتخابات روکنے کي بھي سازش کي گئي۔ وزيراعظم کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہيں کہ ہم اداروں کا احترام نہيں کرتے، ہم پر تنقيد کرنيوالے جب جدہ گئے تو پيپلزپارٹي عوام کے ساتھ تھي، پيپلز پارٹي نے 73ء کا آئين بحال کرکے اداروں کو مضبوط کيا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جمہوريت کے خلاف سازش ہو رہي ہيں، وعدہ ہے پيپلز پارٹي جمہوريت کو پٹري سے نہيں اترنے دے گي۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی توقعات سے بھی آگاہ ہے۔ لاہور میں سول سروسز اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ موجودہ دور میں ہزاروں بلوچ رہنماوٴں کو نوکریاں دی گئیں، قابل تقسیم محاصل میں بلوچستان کا حصہ بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موجودہ حکومت کا ہی کارنامہ ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو الگ شناخت دی گئی۔ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے آئینی ترامیم کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی، جس کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک میں مسائل پر قابو پانے کے لئے سیاسی استحکام کو فروغ دیا۔ حکومت کی کسان دوست پالیسوں کی وجہ سے زراعت نے ترقی کی۔ عام عوام کی سہولت کے لئے زرعی اجناس پر سبسڈی دی گئی جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار برآمدات پچیس ارب ڈالرز تک پہنچیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کا ہدف چار اعشاریہ تین فیصد رکھا گیا ہے، جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے ستر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 171855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش