QR CodeQR Code

دہشتگرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، علامہ طاہر القادری

16 Jun 2012 22:57

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل بم دھماکہ افسوسناک ہے، اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلٰی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے لنڈی کوتل میں بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، ایسے واقعات کا تسلسل صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کھلی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 171859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171859/دہشتگرد-انسانیت-کے-بدترین-دشمن-ہیں-علامہ-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org