QR CodeQR Code

قرآن پاک کی بےحرمتی، مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 افراد جاں بحق

16 Jun 2012 23:39

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق قرآن پاک کی بےحرمتی کے الزام میں کوئٹہ کے تھانے کچلاک میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ مشتعل مظاہرین نے ایک سرکاری گاڑی سمیت پانچ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ، پتھراﺅ اور بھگڈر کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے مظاہرین نے ایک سرکاری گاڑی سمیت پانچ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرآن پاک کی بےحرمتی کے الزام میں کوئٹہ کے تھانے کچلاک میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تو مشتعل مظاہرین نے ایک سرکاری گاڑی سمیت پانچ گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس نے ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی۔ دونوں جانب سے فائرنگ اور بھگڈر کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے اور پچانوے افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 171868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171868/قرآن-پاک-کی-بےحرمتی-مظاہرین-اور-پولیس-کے-درمیان-فائرنگ-کا-تبادلہ-2-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org