QR CodeQR Code

ایران کیخلاف پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے، نوری المالکی

17 Jun 2012 00:19

اسلام ٹائمز: عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، اسے کوئی کچھ نہیں کہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزيراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے اور ایران نے کم درجہ یورینیم افزودہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، اب ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عراق کے وزيراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے اور ایران نے کم درجہ یورینیم افزودہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اب ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، اسے کوئی کچھ نہیں کہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں عالمی برادری کو اپنا سکوت توڑنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 171873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171873/ایران-کیخلاف-پابندیوں-کو-ختم-کرنا-چاہیے-نوری-المالکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org