0
Sunday 17 Jun 2012 10:30

کراچی، ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد کاروائیاں جاری، 6 افراد جاں بحق

کراچی، ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد کاروائیاں جاری، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رات گئے خاتون سمیت مزید 6 افراد قتل کر دیے گئے، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ گڈاپ ٹاؤن میں ناگوری اسٹاپ کے نزدیک فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو ایک جیپ اور دو کاروں میں سوار ملزمان ساتھ لائے اور گولیاں مار کر پھینک گئے۔ بغدادی تھانے کے نزدیک فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اسی علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ 

کیماڑی کےعلاقے سکندرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ بنارس چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چھبیس سالہ راشد کو ہلاک کر دیا۔ لیاری میں مرزا آدم خان روڈ پر فائرنگ سے انیس سالہ احسن جاں بحق ہوا۔ آرام باغ میں اور پرانا حاجی کیمپ کے نزدیک بھی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کیماڑی مسان چوک، محمود آباد بلدیہ اور مومن آباد کے علاقوں میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈالمیا میں پیٹرول پمپ لوٹنے کی کوشش کرنے والا ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ جمشید کوارٹر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ فرحان بحق ہوا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گٹر باغیچہ ٹارگٹ کلر اقبال عرف مینڈیلا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ 
 

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ اور پرتشدد واقعات ميں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بلديہ ٹاون کے علاقے چاندنی چوک ميں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ايک شخص کو ہلاک کر ديا جبکہ بغدادی تھانے کی حدود سے دو افراد کی لاشيں ملی ہيں۔ مقتولين کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کيا گيا۔ پوليس کے مطابق مقتولين کی شناخت آصف اور ايوب کے نام سے ہوئی ہے۔ گذشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ کے واقعات ميں چھ سال کے بچے سميت سات افراد موت کی آغوش ميں چلے گے۔ ڈی آئی جی ايسٹ زون شاہد حيات نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے بتايا کہ جمشيد کواٹرز کے علاقے ميں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پوليس نے گرفتار کر ليا ہے۔ ملزمان کا تعلق لياری گينگ وار کے گلو گروپ سے ہے۔


خبر کا کوڈ : 171915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش