QR CodeQR Code

کراچی میں امن و امان کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، رحمان ملک

17 Jun 2012 10:41

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن نہیں بلکہ ٹارگیٹڈ کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ قیام امن کے لئے دوسرے صوبوں سے فورس منگوانی پڑی تو منگوائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے دوسرے صوبوں سے فورس منگوانی پڑی تو منگوائیں گے۔ کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سی مافیا کام کر رہی ہیں۔ امن وامان کی مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہے، وفاق صرف گائیڈ لائن ہی دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن نہیں بلکہ ٹارگیٹڈ کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی صورتحال پر صدر اور وزیراعظم کو بھی تشویش ہے۔ سینیٹر رضا ربانی کی رہائشگاہ پر ان کے والد کی تعزیت کرنے کے بعد وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار نیم خوابی کیفیت کا شکار ہیں، اگر چوہدری نثار کی ریاض ملک سے ذاتی دشمنی ہے تو اس کا اظہار قومی سطح پر نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نے خود قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی سیاست میں شائستگی تھی تاہم چوہدری نثار اور شہباز شریف کی وجہ سے ان کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 171917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/171917/کراچی-میں-امن-امان-کی-ذمہ-دار-صوبائی-حکومت-ہے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org