QR CodeQR Code

امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف کی جنرل کیانی سے ملاقات

19 Dec 2009 10:00

امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جارج ڈبلیو کیسی نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر سے جاری مختصر تفصیلات کے مطابق امریکی چیف آف اسٹاف کچھ دیر آرمی چیف کے ہمراہ رہے


راولپنڈی:امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جارج ڈبلیو کیسی نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر سے جاری مختصر تفصیلات کے مطابق امریکی چیف آف اسٹاف کچھ دیر آرمی چیف کے ہمراہ رہے اور ان کے ساتھ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،عسکری ذرائع کے مطابق امریکی چیف آف اسٹاف کا دورہ پاکستان،ایڈمرل مائیک مولن اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے دوروں کا فالو اپ ہے اور امریکی چیف آف اسٹاف کی جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کی فوج کے مابین دہشت گردی کے خاتمے حوالے سے تعاون،تربیت،آپریشن معاملات اور امریکہ کی افغانستان کے بارے میں پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف نے جنرل جارج کیسی کو جنوبی وزیرستان میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نتائج کے حوالے سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 17202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17202/امریکی-فوج-کے-چیف-آف-اسٹاف-کی-جنرل-کیانی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org