1
0
Sunday 17 Jun 2012 20:34

یکم جولائی کو ایم ڈبلیو ایم کا مینار پاکستان پر اجتماع خوش آئند اقدام، انتخابی اتحاد کیلئے کوئی جماعت ترجیح نہیں، مظہر عباس علوی

یکم جولائی کو ایم ڈبلیو ایم کا مینار پاکستان پر اجتماع خوش آئند اقدام، انتخابی اتحاد کیلئے کوئی جماعت ترجیح نہیں، مظہر عباس علوی

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم موثر سیاسی کردار کے ساتھ آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ ٹھوکر نہاز بیگ لاہور میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب اور اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل نے کسی سیاسی جماعت سے ابھی تک اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سمیت متعدد جماعتوں سے روابط ضرور ہیں۔ کوئی جماعت ترجیح نہیں، اتحاد قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ 

انکا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل کو تحریک جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان پر پابندی کے بعد تشکیل دیا گیا اور یہی قومی پلیٹ فارم ہے۔ کسی بھی نئے گروہ سے قومی قیادت کی مقبولیت کو کوئی خطرہ نہیں۔ علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری کو سیاست میں حصہ لینے، جماعت بنانے اور اجتماع کرنے کی آزادی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کا یکم جولائی کو مینار پاکستان پر اجتماع خوش آئند اقدام ہے۔ لیکن اجتماع کو کسی جماعت کی فعالیت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام 18 اپریل کو برصغیر کی تاریخ کا  علماء کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ جس میں شیعہ قومی مسائل پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ایک سوال پر علامہ مظہر عباس علوی نے واضح کیا کہ ملی یکجہتی کونسل غیر سیاسی مذہبی اتحاد ہے۔ اس سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ضلع چکوال کے گاوں ملوک میں امام بارگاہ کے سامنے سپاہ یزید کا پرچم لگانے کی مذموم کوشش پر ہونے والی لڑائی میں 7 اہل تشیع کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو حکومتی نااہلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند گروہ ملک کے حالات خراب کر کے 90ء کی دہائی کا سا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔ حکومت پنجاب نے نوٹس نہ لیا تو حالات کے پرامن رہنے کی ضمانت نہیں دیں گے۔

ایک سوال پر شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ اپنی تنظیمی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ دورہ جات کر کے تنظیم نو مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے تمام شعبہ جات بشمول جعفریہ یوتھ فورس، تبلیغات، خواتین اور عزاداری سیل پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں بہت جلد تنظیم نو کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 172109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
بہت خوب مظہر علوی صاحب
ہماری پیشکش