0
Monday 18 Jun 2012 08:20

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، سنی تحریک

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے زیر اہتمام پاکستان سُنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھرمیں شب معراج نبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مساجد، دفاتر اور گھروں میں خصوصی عبادات اورچراغاں کااہتمام کیا گیااورملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جڑواں شہروں کی مختلف تقریبات میں علماء ومشائخ نے معراج کی فضیلت اورحکمت بیان کی۔ بارہ کہومیں علامہ غفران محمودسیالوی، علی پورفراش میں مفتی لیاقت علی رضوی اور علامہ وسیم عباسی، ترنول میں علامہ طاہراقبال چشتی، ڈھوک حسو میں علامہ امانت علی حیدری، آلہ آبادمیں مفتی سرفرازاحمد چشتی، پنڈورہ میں علامہ عبدالرحمن چشتی، ڈھوک کالاخان میں علامہ اشتیاق قادری، ڈھوک رتہ میں مفتی خطیب احمدالازھری، ٹاہلی موہری میں علامہ تنویرقادری، چکلالہ سکیم تھری میں پیرحمیدشاہ ہزاروی، ڈھوک چراغدین میں علامہ بشیر نقشبندی، دھمیال میں علامہ عبداللطیف قادری، چک مدد خان میں پیرگفتارشاہ، مصریال روڈ پرعلامہ سید مختار شاہ اور دیگر نے مختلف تقریبات سے خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین نے ملک بھرمیں جاری ہوشربا لوڈشیڈنگ کی شدیدمذمت کی اور وفاقی و صوبائی حکمرانوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سنی تحریک کے عہدیداروں اور علماء بورڈکے اراکین نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ حکمران عوام کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے محض طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں سے بیوقوف بنارہے ہیں۔ ملک بھر میں کربلا کا سماں پیدا ہوچکا ہے، لوگوں کو نہ پانی ملتا ہے، نہ گیس، نہ بجلی، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حق رائے استعمال کرتے وقت ایسے امیدوارو ں کا محاسبہ کریں جنہوں نے مال بنانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ عوامی خدما ت کو بھلا کر لوٹ مار کرنے والے سیاستدانو ں کے محاسبہ کا وقت آ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 172155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش