QR CodeQR Code

بھارتی فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ کی مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات

18 Jun 2012 22:48

اسلام ٹائمز: جنرل بکرم نے اپنے دو روزہ دورہ کشمیر کے دوران عمر عبداللہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کشمیر میں تازہ ترین حفاظتی صورتحال کے علاوہ سیکورٹی کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین حفاظتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ انہوں نے گورنر سے بھی ملاقات کی، جنرل سنگھ نے بادامی باغ فوجی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ اگلی چوکیوں کا دورہ کیا، جنرل بکرم سنگھ نے اپنے دو روزہ دورے کشمیر کے دوران مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور کشمیر میں تازہ ترین حفاظتی صورتحال کے علاوہ سیکورٹی کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس موقعہ پر جنرل بکرم سنگھ کے ہمراہ شمالی کمان کے فوجی سربراہ لیفٹینٹ جنرل کے ٹی پارنیک اور چنار کور کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل اوم پرکاش بھی موجود تھے، اس سے قبل بھارتی فوج کے سربراہ نے جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرا سے بھی ملاقات کی۔ جس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی اندرونی اور بیرونی حفاظتی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔

اس سلسلے میں راج بھون کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنرل سنگھ اور گورنر کے درمیان ملاقات میں جموں کشمیر کے اندورنی اور بیرونی معاملات کے علاوہ حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، ادھر دفاعی ترجمان کے مطابق لیفٹنٹ جنرل بکرم سنگھ نے 15ویں کور کا بھی دورہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 172199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/172199/بھارتی-فوجی-سربراہ-جنرل-بکرم-سنگھ-کی-مقبوضہ-کشمیر-کے-وزیر-اعلی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org