0
Monday 18 Jun 2012 00:26

شام میں نیٹو اور بعض علاقائی ملکوں کی مداخلت سے بحران پیچیدہ ہو چکا ہے، ڈاکٹر احمدی نژاد

شام میں نیٹو اور بعض علاقائی ملکوں کی مداخلت سے بحران پیچیدہ ہو چکا ہے، ڈاکٹر احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ شام میں بعض علاقائی ملکوں کی مداخلت سے بحران مزید پیچیدہ ہو گيا ہے۔ صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے جرمن اخبار فرانکفورتر آلگماینہ سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کو بھی دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح نصیحت کرتا ہے کہ قوم کو آزادی، انتخابات، اور بنیادی حقوق، عدل و انصاف، احترام اور خودمختاری کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات مغرب اور مشرق وسطی میں ضروری ہیں اور الیکشن پرامن فضا میں ہونے چاہیئیں لیکن افسوس کہ شام میں نیٹو اور بعض علاقائی ملکوں کی مداخلت سے بحران پیچیدہ ہو چکا ہے۔ 

صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے تمام فریقوں سے تعاون کرنے کو تیار ہے تاکہ یہ مسئلہ گفتگو کے ذریعے حل ہو سکے اور شام کے گروہ ایک دوسرے کے قریب آ سکیں اور گفتگو کا ماحول قائم ہو سکے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ماسکو مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھرپور طریقے سے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے بنابرین سارے ملکوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ احمدی نژاد نے پارچین فوجی سائٹ کے بارے میں کہا کہ اس سائٹ کے معائنے میں بات ایران اور آئی اے ای اے کے معاہدوں میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران صرف طبی ضرورتوں کے لئے بیس فیصد تک یورینیم افزودہ کر رہا ہے اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے قوانین کے مطابق ایران کو بیس فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 172210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش