0
Monday 18 Jun 2012 03:31

فوزیہ وہاب کے انتقال سے سیاست میں بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے، عوامی نیشنل پارٹی

فوزیہ وہاب کے انتقال سے سیاست میں بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے، عوامی نیشنل پارٹی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور سندھ کے صدر شاہی سید نے پیپلز پارٹی کی رہنماء فوزیہ وہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ انتہائی مخلص سیاسی ورکر تھیں ان کے انتقال پر جو سیاسی خلاء پیدا ہوا ہے وہ ایک طویل عرصے تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔ ملک میں جمہوریت کے قیام اور مظبوطی کے لیے مرحومہ نے اپنے پورے سیاسی کیریئر کے دوران بھر جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سیاسی کیریر انتہائی بے داغ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم پاکستان پیپلز پارٹی اور خاص طور پر مرحومہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کریں اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 172239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش