0
Tuesday 19 Jun 2012 06:16

عوام استحصالی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تاکہ حقیقی قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالے، ملک افضل

عوام استحصالی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تاکہ حقیقی قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالے، ملک افضل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک افضل نے کہا ہے کہ پاکستان قیادت کے بدترین بحران کا شکار ہے۔ بنیادی ضروریات سے محرومی پاکستانی عوام کا مقدر بنا دی گئی ہے۔ مسائل کی دلدل میں دھنسے پاکستان کے مقتدر طبقوں کو احساس نہیں کہ اس کے وجود کو کتنے خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان کو جن سنگین اور گھمبیر مشکلات کا سامنا ہے اس کے پیش نظر سیاستدان طبقہ برداشت کے کلچر کا عملی مظاہرہ کرے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کو بحران سے نکالنے پر مرکوز رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈھوک سیداں میں ممتاز ماہر تعلیم راشد حمید کلیامی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ملک طاہر جاوید، بابر حسین اور راجہ پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ خطرناک لہر ملی یکجہتی کے خاتمے کی گھناؤنی سازش ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس پر تشدد رویے کو کچلنے کیلئے موثر اور سنجیدہ کارروائی کریں اور مذہبی و لسانی بنیادوں انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتا ہوا تشدد معاشرے کے اندر پائی جانیوالی تنگ نظری، انتہا پسندی اور لسانی و صوبائی عصبیت کو ظاہر کرتا ہے۔ عوام کو موجودہ استحصالی نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا تاکہ حقیقی قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکے۔
خبر کا کوڈ : 172345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش