0
Monday 18 Jun 2012 19:21

یوتھ کنونشن، شباب ملی اسلام آباد کے نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، زبیر فاروق خان

یوتھ کنونشن، شباب ملی اسلام آباد کے نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، زبیر فاروق خان
اسلام ٹائمز۔ شباب ملی اسلا م آباد کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ کنونشن سے جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر اور N/A49 کے امیدوار زبیر فاروق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو شباب ملی کے نوجوانوں پر فخر ہے شباب ملی اسلام آبادکے نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ہماری عوام کو یقین ہے کہ شباب ملی اسلام آباد کے نوجوان پاکستان میں موجودہ خراب صورتحال کو ٹھیک کر سکتے ہیں پاکستان کی عوام کو شباب ملی کے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں۔ یوتھ کنونشن سے شباب ملی اسلام آباد کے صدر راؤ جاوید اختر نے کہا ہے کہ شباب ملی اسلام آباد پاکستان کی عوام کے حق کیلئے کوشاں ہے اور شباب ملی اسلام آباد کے نوجوان اپنے ملک کی عوام کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

شباب ملی کے نوجوان پاکستان کی عوام کو اس کا حق دلوا کر رہیں گے۔ اس موقع پر راؤ جاوید اختر نے ظالم پٹواریوں اور جاگیرداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو تنگ کرنا عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنا اور عوام کی زمینوں پر کیے گئے ناجائز قبضوں کو چھوڑ دو شباب ملی تم سب کو 30تاریخ تک کا وقت دیتی ہے اس کے بعد شباب ملی اسلام آباد کا ہر نوجوان ایک ہاتھ میں کلمہ طیبہ کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں عوام کے حق کیلئے ڈنڈا اٹھا کر عوام کو ان کا حق دلوائیں گے شباب ملی اسلام آباد کے نوجوان ملک پاکستان کی عوام کی تمام امیدوں سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیں گے اور پاکستان کی عوام کو ان کا حق دلوا کر رہیں گے۔

یوتھ کنونشن سے شباب ملی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری عبدالستار اصلاحی، شباب ملی اسلام آباد کے نائب صدر سیف الرحمٰن ستی، صدر چراہ فداحسین کھوکھر، صدر کھنہ کامران کیانی، صدر علی پور ثاقب ستی، صدر نیلور راجہ ربنواز، صدر تامڑی ڈاکٹر خالد ستی، صدر جبہ خوشحال خان، صدر کرپا اویس عباسی، صدر جھنگ سیداں سمیع الرحمٰن اور دیگر نے بھی خطاب کیا شباب ملی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری عبدالستار اصلاحی نے کہا ہے کہ جب سیدھی انگلی سے گھی نہ نکلے تو انگلی ٹیڑہی کرنی پڑتی ہے۔ شباب ملی اسلام آباد نے ہر مظلوم کو اس کا حق دلوانے کیلئے ہر ظالم کے خلاف اپنی انگلی ٹیڑہی کر لی ہے۔

اس موقع پر فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شباب ملی اسلام آباد کے نوجوان ہماری غریب عوام کو ان کا حق دلوا سکتے ہیں میں اور میری نیک دعائیں ہمیشہ شباب ملی اسلام آباد کے نوجوانوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 172346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش