0
Monday 18 Jun 2012 22:04

غیراعلانیہ آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دُوبھر ہو چکا ہے، میاں محمد اسلم

غیراعلانیہ آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دُوبھر ہو چکا ہے، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آئی ٹین سیکٹر کے مکینوں نے علاقے میں کئی ماہ سے جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت اور آئی ٹین کے فیڈر کو پیر ودہائی سے اسلام آباد شفٹ نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر میاں محمد اسلم اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے آرگنا ئزنگ سیکرٹری محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے۔ میاں محمد اسلم اور کاشف چوہدری نے کہا روٹی، کپڑا اور مکان کے دعوئے داروں نے عوام سے زندگی کی بنیادی ضروریات اور جینے کا حق چھین لیا ہے، آئی ٹین میں پانی کی شدید کمی اور غیراعلانیہ بارہ سے پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دُوبھر ہو چکا ہے اور پو را علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، گھروں میں خواتین پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ معصوم بچے گرمی کے باعث تڑپ رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کا طریقہ کا بُری طرح فیل ہو چکا ہے اتنے بڑے علاقے کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی اُونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے جو کہ عوام کی ضروریات کے لیے نا کافی ہے۔ عوام کی مجبوری سے فا ئدہ اُٹھاتے ہوئے پانی کے ٹینکرکی قیمت پانچ سو سے ایک ہزار تک چلی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کئی کئی دن پانی کی سپلائی کی معطلی کے باعث مساجد میں نمازی وضو اور گھروں میں لوگ منہ دھونے سے قاصر ہو گئے ہیں ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہا کہ سیکٹر آئی ٹین بھی اسلام آباد کا حصہ ہے یہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کر کے پورے اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ کا یکساں اوقات کار مقرر کیے جائیں اور آئی ٹین کے فیڈر کو پیر ودہائی سے فوری طور پر اسلام آباد شفٹ کیا جائے۔ میاں اسلم اور کاشف چوہدری نے کہا اسلام آباد کے تمام ٹیوب ویلوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مُستثنیٰ قرار دیا جائے اور پونا فقیراں فیڈر سے آئی ٹین کے ٹیوب ویل کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ پورے علاقے میں موجود پانی کی قلت کو دور کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 172393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش