0
Tuesday 19 Jun 2012 02:07

آئی ایس او کے مرکزی صدر کا استعفٰی منظور، 30 جون کو نئے صدر کا انتخاب ہوگا

آئی ایس او کے مرکزی صدر کا استعفٰی منظور، 30 جون کو نئے صدر کا انتخاب ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رحمٰن شاہ کا استعفٰی مجلس نظارت نے منظور کر لیا ہے۔ 30 جون کو نئے مرکزی صدر کے انتخاب کے لیے مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس ہوگا۔ مجلس نظارت کے فیصلوں کی آئی ایس او کی مجلس عاملہ نے بھی توثیق کر دی ہے۔
 آئی ایس او کے مرکزی دفتر المصطفٰی ہاﺅس لاہور میں منعقد ہونے والے مجلس نظارت کے اجلاس میں علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ مظہر کاظمی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ ہاشم موسوی، رائے علی رضا بھٹی، ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، پروفیسر نثار شیخ اور انجینئر روزی علی نے شرکت کی۔

مجلس نظارت نے آئی ایس او کے مرکزی صدر کے استعفٰی کی وجوہات پر بھی غور و غوض کیا اور ان کی طرف سے ذاتی وجوہات اور خرابی صحت کے عذر کو قبول کرتے ہوئے استعفٰی منظور کیا۔ تنظیم کے مرکزی نائب صدر کی مجلس عاملہ سے منظوری نہ ہونے کی وجہ سے مجلس نطارت نے تمام تنظیمی امور خود سنبھالتے ہوئے رائے علی رضا بھٹی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ جو آئی ایس او کے تنظیمی امور کی نگرانی کریں گے اور مرکزی صدر کے انتخابات کے مرحلے کو بھی مکمل کروانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

دوسری طرف مجلس عاملہ کا بھی اجلاس لاہور ہی میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ مجلس عاملہ نے مجلس نظارت کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے 30 جون کو مرکزی مجلس عمومی جس کہ یونٹ صدر اور سیکرٹری جنرل پر مشتمل 500 سے زائد اراکین شریک ہوں گے اور مرکزی صدر کا انتخاب کریں گے۔
اجلاس میں نظام ولایت فقیہہ سے تجدید عہد اور یکم جولائی کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی کی 24 ویں برسی میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او امور خیریہ کی پاکستان میں بنیاد رکھنے والی تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے پاکستان میں نظام ولایت فقیہہ شروع کی اور ولی فقیہہ کی ترویج اور ولی فقیہہ سے وفاشعاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او خون شہداء کی وارث ہے اور ایم ڈبلیو ایم ملت کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا آئی ایس او سے مل کر مقابلہ کرے گی اور ا تحاد ملت کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 172435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش