0
Tuesday 19 Jun 2012 04:25

قتل و غارت گری کے ذریعے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، شاہد غوری

قتل و غارت گری کے ذریعے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، شاہد غوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ قتل و غارت گری کے ذریعے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا۔ انتہا پسندی، دہشت گردی ملک کے لئے زہر قاتل ہے، حکمران کراچی میں قیام امن کی بانسری بجا رہے ہیں اور دعوؤں سے کام لے رہے ہیں جبکہ ہمارے کارکنان کے قتل میں ملوث ایک بھی کلرز گرفتار نہیں کیا جاسکا جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھارادر میں شہید کارکن کاشف قادری کی نماز جنازہ کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور انتظامیہ کاشف قادری سمیت دیگر کارکنان اور بے گناہ عوام کے قتل میں ملوث کلرز کو فی الفور گرفتار کرکے سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی بالادستی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا، حکمران مصلحت پسندی کا لبادہ اُتار کر شہر کے امن کو تہس نہس کرنے والوں کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لائیں۔
خبر کا کوڈ : 172453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش