0
Tuesday 19 Jun 2012 09:31
فوج اور حکومت کے درمیان مثالی تعلقات

ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کا معاہدہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائیگا، سردار سلیم حیدر

ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کا معاہدہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائیگا، سردار سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر دفاع سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کو دشمن سمجھتی ہے۔ امریکہ کے کہنے پر پاکستان خود کو لاحق خطرات کے بارے میں تصورات تبدیل نہیں کر سکتا۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا معاہدہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ نیٹو کی سپلائی پارلیمنٹ کے وضع اصولوں کی روشنی میں ہی بحال ہو گی۔ فوج اور حکومت کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسامہ کے کمپاﺅنڈ پر امریکہ کے حملے اور اس کی ہلاکت میں سویلین حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ پاکستان پرامن بقائے باہمی کا حامی ہے اور امن سے رہنا چاہتا ہے۔ میزائل تجربات اور فوجی تیاریاں امن کی ضمانت اور ہماری مجبوری ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارے گلے پڑ گئی ہے اور اپنی بقا کے لئے اب اسے منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ نائب وزیر دفاع نے تسلیم کیا کہ بجلی کا بحران حکومت کی بڑی ناکامیوں میں سے ایک ہے۔ اگر حکومت اس بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی تو پارٹی کا تشخص بحال ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 172460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش