0
Tuesday 19 Jun 2012 10:34

جماعت اسلامی اور جمعیت علماء پاکستان کے درمیان عبوری حکومت کے لیے گرینڈ الائنس کے قیام پر اتفاق

جماعت اسلامی اور جمعیت علماء پاکستان کے درمیان عبوری حکومت کے لیے گرینڈ الائنس کے قیام پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عوام سراپا احتجاج ہیں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں۔ مظاہرین، شرپسند عناصر سرکاری اور پبلک املاک کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عوام کا غصہ بجا ہے کیوں کہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بے حس اور بے شرم حکمران اپنے حال میں مست ہیں۔ انہیں بجلی و پانی کے لیے بلکتے عوام پر ترس نہیں آتا وہ اپنے محلات میں عیش و آرام سے تماشا دیکھ رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بات جمعیت علمائے پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک اس وقت شدید بحران میں گھرا ہوا ہے۔ بدامنی نے ملک بھر کے عوام خصوصاً کراچی کے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ روزانہ دس بارہ بے گناہ اور معصوم لوگ ٹارگٹ کلنگ کاشکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے پاکستان کا قومی اور بین الاقوامی مسائل پر موقف ایک ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے لیے دونوں جماعتیں متحد ہیں۔ ہر قیمت پر عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے اس موقع پر پیر اعجاز ہاشمی کو ملک میں غیر جانبدارانہ شفاف انتخابات اور قومی اتفاق رائے کی عبوری حکومت کے قیام کے لیے گرینڈ الائنس کے قیام کے لیے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے قائدین کی ملاقات سے آگاہ کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کو اس موقف سے اتفاق ہے۔ ملاقات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تمام مسالک کے درمیان اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کے لیے ملی یکجہتی کونسل کے قیام کا خیر مقدم کیا گیا۔ مولانا شاہ احمد نورانی کی سربراہی میں بڑی خدمات سرانجام دیں۔  ملی یکجہتی کونسل مولانا نورانی کی نشانی ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان 24 جون کو مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں حتمی فیصلے کریگی۔
خبر کا کوڈ : 172489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش