QR CodeQR Code

وزیراعظم نے توانائی کانفرنس طلب کر لی

19 Jun 2012 11:43

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار ساڑھے چار سو میگاواٹ ہے اور پیداوار محض دس ہزار آٹھ سو میگاواٹ ہے۔ 3 بجلی گھروں کو گیس کی سپلائی بحال ہونے کے بعد 800 میگاواٹ مزید بجلی نیٹ ورک میں شامل ہو گئی۔


اسلام ٹائمز۔ توانائی بحران سے حالات بگڑنے پر وفاقی حکومت بھی جاگ گئی، وزیراعظم نے آج توانائی کانفرنس طلب کر لی ہے۔ بجلی کی طلب اور رسد میں عدم توازن ساڑھے سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار ساڑھے چار سو میگاواٹ ہے اور پیداوار محض دس ہزار آٹھ سو میگاواٹ ہے۔ 3 بجلی گھروں کو گیس کی سپلائی بحال ہونے کے بعد 800 میگاواٹ مزید بجلی نیٹ ورک میں شامل ہو گئی۔ لیکن اب بھی شہروں میں سولہ سے اٹھارہ اور دیہات میں بیس گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حالات کی سنگینی کا احساس ہونے پر وزارت خزانہ نے صورتحال بہتر بنانے کے لئے پیپکو کو 8 ارب روپے جاری کر دئیے جبکہ وزیراعظم نے آج توانائی کانفرنس طلب کر لی ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے بھی بدھ سے توانائی بحران میں کمی کی نوید سنا دی ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں شہبازشریف نے واجبات ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 172538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/172538/وزیراعظم-نے-توانائی-کانفرنس-طلب-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org