QR CodeQR Code

ملت تشیع مولانا امینی کی شہادت پر سوگوار ہے، علامہ مختار امامی

19 Jun 2012 14:57

اسلام ٹائمز: اپنے تعزیتی اور مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کی مشترکہ حکومت ہے، اگر یہ ملکر بھی سندھ میں امن و امان قائم نہیں کرسکتے تو حکومت سے فی الفور مستعفی ہو جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے بزرگ عالم دین و نائب امام جمعہ و جماعت مسجد و امام بارگاہ نور ایمان مولانا غلام محمد امینی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ملت تشیع ان کی شہادت پر سوگوار ہے اور ان کا قتل امن پسند حلقوں کے لئے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی بالخصوص شیعہ ٹارگٹ کلنگ استحکام پاکستان اور ملکی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے محافظین کے خلاف گہری سازش ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملت جعفریہ کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کی مشترکہ حکومت ہے، اگر یہ مل کر بھی سندھ میں امن و امان قائم نہیں کرسکتے تو حکومت سے فی الفور مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور مولانا محمد امینی سمیت تمام شیعہ شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔


خبر کا کوڈ: 172591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/172591/ملت-تشیع-مولانا-امینی-کی-شہادت-پر-سوگوار-ہے-علامہ-مختار-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org