0
Tuesday 19 Jun 2012 20:51
عدالتی فیصلے کے بعد گیلانی وزیراعظم رہے نہ ہی کابینہ

پی پی کارکن پرامن رہیں، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے، پی پی رہنما

پی پی کارکن پرامن رہیں، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے، پی پی رہنما
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد پارٹی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریگی۔ پی پی کی سی ای سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت شریک چیئرمین صدر آصف زرداری نے کی۔ اجلاس کے بعد پی پی کے رہنما جہانگیر بدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی رہنماؤں کو اجلاس کے دوران خبر ملی کہ وزیراعظم گیلانی کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی کی نااہلی سے متعلق پی پی تمام اتحادی جماعتوں سے میٹنگ کریگی اور پھر لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے آج تمام جماعتوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔ اس موقعے پر قمر الزما ن کائرہ نے کہا اگرچہ کہ پارٹی کو فیصلے پر تحفظات ہیں، لیکن لائحہ عمل اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر طے کیا جائیگا۔ انہوں نے پی پی کارکنوں سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ہیں اور عدالتی فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے پریس کانفرنس کی، اس دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کارکنوں کو صبر و تحمل کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا اتحادیوں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ قمر زمان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا فیصلے پر سنڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی تحفظات ہیں، فیصلوں کا اختیار چیئرمین اور شریک چیئرمن کو دے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر نے کہا اگر وزیراعظم چلا جاتا ہے تو کابینہ بھی نہیں رہتی۔
خبر کا کوڈ : 172673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش