QR CodeQR Code

حکومت نے سو جوتے بھی کھائے اور سو پیاز بھی، لیاقت بلوچ

19 Jun 2012 22:41

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر سید یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اس دن ان کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ دیتے


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت نے سو جوتے بھی کھائے ہیں اور سو پیاز بھی۔ اخلاقی طور پر سید یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اس دن ان کی اخلاقی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ دیتے اور اپیل میں جاتے لیکن انہوں نے سپیکر اور قومی اسمبلی کا کندھا ناجائز استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بڑا جرأتمندانہ، واضح اور دوٹوک فیصلہ دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ آئندہ بھی اپنے فیصلوں میں ابہام رکھنے کی بجائے دوٹوک ہی فیصلے دے گی۔


خبر کا کوڈ: 172686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/172686/حکومت-نے-سو-جوتے-بھی-کھائے-اور-پیاز-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org