QR CodeQR Code

اسرائیل عربوں کے حقوق صلب اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،سعد حریری

20 Dec 2009 10:46

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ اسرائیل عربوں کے حقوق صلب اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے یہ بات شام کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد


دمشق:لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ اسرائیل عربوں کے حقوق صلب اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے یہ بات شام کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات بھی کی۔جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے تعلقات میں گذشتہ پانچ سال سے سرد مہری پائی جاتی ہے۔مبصرین لبنان کے وزیر اعظم کے دورہ شام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 17274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17274/اسرائیل-عربوں-کے-حقوق-صلب-اور-عالمی-قوانین-کی-خلاف-ورزی-کر-رہا-ہے-سعد-حریری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org