0
Sunday 20 Dec 2009 11:01

امریکی سینیٹ کی چھ سو چھتیس ارب ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری

امریکی سینیٹ کی چھ سو چھتیس ارب ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری
واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے عراق اور افغانستان میں جاری آپریشن اور دیگر دفاعی مدات کیلیے چھ سو چھتیس ارب ڈالر کے اخراجات کے بل کی منظور ی دے دی ہے۔واشنگٹن میں جاری اجلاس میں امریکی سینیٹ کے اٹھاسی ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دس نے مخالفت کی۔بل کی مجموعی رقم میں سے ایک سو ایک ارب ڈالر افغانستان اور عراق میں جاری آپریشنز اور امریکی فوج کی ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کیئے جائیں گے۔بل کے تحت پاکستان اور افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون طیارے کی خریداری کیلیے آٹھ کروڑ ڈالر خرچ کیئے جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 17276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش