QR CodeQR Code

امریکی سینیٹ کی چھ سو چھتیس ارب ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری

20 Dec 2009 11:01

امریکی سینیٹ نے عراق اور افغانستان میں جاری آپریشن اور دیگر دفاعی مدات کیلیے چھ سو چھتیس ارب ڈالر کے اخراجات کے بل کی منظور ی دے دی ہے۔واشنگٹن میں جاری اجلاس میں امریکی سینیٹ کے اٹھاسی ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا


واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے عراق اور افغانستان میں جاری آپریشن اور دیگر دفاعی مدات کیلیے چھ سو چھتیس ارب ڈالر کے اخراجات کے بل کی منظور ی دے دی ہے۔واشنگٹن میں جاری اجلاس میں امریکی سینیٹ کے اٹھاسی ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دس نے مخالفت کی۔بل کی مجموعی رقم میں سے ایک سو ایک ارب ڈالر افغانستان اور عراق میں جاری آپریشنز اور امریکی فوج کی ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کیئے جائیں گے۔بل کے تحت پاکستان اور افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون طیارے کی خریداری کیلیے آٹھ کروڑ ڈالر خرچ کیئے جائیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 17276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17276/امریکی-سینیٹ-کی-چھ-سو-چھتیس-ارب-ڈالر-کے-دفاعی-بل-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org