0
Wednesday 20 Jun 2012 15:18

امريکی ميزائل دفاعی نظام کی مخالفت جاری رکھيں گے، ولاديمير پيوٹن

امريکی ميزائل دفاعی نظام کی مخالفت جاری رکھيں گے، ولاديمير پيوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولاديمير پيوٹن نے ايک بار پھر امريکہ روس مشترکہ دفاعي نظام کے قيام پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ روس امريکہ کی طرف سے ميزائل دفاعي نظام کي مخالفت برقرار رکھے گا۔ ميکسيکو ميں صنعتي ممالک کے تنظيم گروپ 20 کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافيوں سے بات کرتے ہوئے ولاديمير پيوٹن نے کہا کہ صدر اوباما کي تبديلي سے ميزائل دفاعي نظام کے خلاف روس کي مخالفت ميں تبديلي نہيں آئے گي، امريکہ روس کے ساتھ مل کر ميزائل دفاعي نظام تشکيل دينے کو تيار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امريکہ اور نيٹو نے جو ميزائل نظام ترتيب ديا ہے وہ روس کے ميزائلوں کو تباہ کرنے کي صلاحيت رکھتا ہے۔ ياد رہے کہ امريکہ کے ميزائل دفاعي نظام کي تشکيل اور تنصيب منصوبے کے تحت 2020ء ميں مکمل ہو جائے گي۔
خبر کا کوڈ : 172888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش