0
Wednesday 20 Jun 2012 17:36

قومی اسمبلی اجلاس، نئے وزیراعظم کا انتخاب جمعہ 22 جون کو کیا جائیگا

قومی اسمبلی اجلاس، نئے وزیراعظم کا انتخاب جمعہ 22 جون کو کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد نئے وزیراعظم کا انتخاب جمعہ کو کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی کل دوپہر دو بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔ وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار کل دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہاؤس ڈویژن کے ذریعے ایوان میں موجود ارکان امیدواروں کے حق میں رائے دیں گے۔ اپوزیشن کے ارکان اپنے امیدوار کے حق میں رائے دہی کے لئے سپیکر کے بائیں طرف کی لابی جبکہ حکومتی ارکان دائیں جانب کی لابی میں چلے جائیں گے،جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کامیاب امیدوار کا اعلان کرتا ہے۔ منتخب ہونے والے نئے وزیراعظم کو اسی وقت اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ بھی لینا پڑے گا۔ 
 

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے نئے وزیراعظم کا چناؤ بائیس جون کو کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں سیکرٹری قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کی قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے وزیراعظم کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا اور جس کے لیے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائے جاسکیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اختیار اتحادی جماعتوں نے صدر آصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 172911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش