QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران 30 لاکھ سے زائد مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہے ہیں، اقوام متحدہ

20 Jun 2012 22:42

اسلام ٹائمز:بان کی مون کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور ایران میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے جن میں 30 لاکھ سے زائد مہاجرین ان دونوں ملکوں میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد کی مہمان نوازی کر رہے ہیں۔ عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 42 ملین سے زائد افراد کو جبراً ان کے گھروں اور معاشروں سے بیدخل کیا گیا جبکہ گزشتہ صرف 18 ماہ کے دوران آئیوری کوسٹ، لیبیا، مالی، صومالیہ، سوڈان اور شام سے ایک ملین سے زائد افراد ہنگاموں اور تصادم کی وجہ سے دربدر ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر تمام متاثرین کو یاد کیا جائے اور ان کیلئے اپنی امداد کی کوششوں کو بڑھایا جائے۔ بان کی مون نے کہا کہ 5 مہاجروں میں 4 ترقی پذیر ملکوں میں ہیں اور ان کی یادگار مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ وہ ملک بذات خود محرمیوں کا شکار ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور ایران میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے جن میں 30 لاکھ سے زائد مہاجرین ان دونوں ملکوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیونس اور لائیبریا بھی وہ ملک ہیں جنہوں نے اپنی قومی چیلنجز کے باوجود مہاجروں کیلئے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں اور مہاجرین کے ساتھ اپنے پانی کی کمی کی ساجھے داری کی، کینیا میں دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ ہیں جہاں 5 لاکھ سے زائد صومالی مہاجرین پناہ گزین ہیں بہت سے وہاں 30 سال سے جلاوطنی گزار رہے ہیں، نائیجریا موریطانیہ، برکینا فاسو قحط اور خشک سالی کے باوجود تقریبا 75000 مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہیں، ان ممالک کو اس بوجھ کو اٹھانے کیلئے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سیکرٹری جنرل یو این او کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور بالخصوص اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا دفتر ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ اپنے ہی ملکوں میں 15.5 ملین بے گھر افراد کو امداد اور تحفظ فراہم کر رہا ہے لیکن اس سلسلے میں امداد کافی نہیں جبکہ بجٹ مشکلات کے باوجود ہم ضرورت مندوں سے آنکھیں نہیں پھیر سکتے، مہاجرین اپنا گھر اس لئے چھوڑتے ہیں کہ ان کے رسپانس اس کا دوسرا انتخاب نہیں ہوتا اور ہمیں ان کی مدد ضرور کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 172945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/172945/پاکستان-اور-ایران-30-لاکھ-سے-زائد-مہاجرین-کی-مہمان-نوازی-کر-رہے-ہیں-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org