0
Sunday 20 Dec 2009 13:31

بی جے پی کے نئے صدر نتن گھٹکری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا

بی جے پی کے نئے صدر نتن گھٹکری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا
نئی دہلی:بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئے صدر نتن گھٹکری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔عام انتخابات میں ناکامی کے بعد سے بی جے پی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے۔پارٹی کے سینئیر رہنما لال کرشن اڈوانی کے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے استعفی کے بعد نتن گھٹکری کو پارٹی کا صدر نامزد کیا گیا تھا۔باون سالہ نتن گھٹکری کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگ پور سے ہے اور وہ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس سے خاص تعلق رکھتے ہیں۔پارٹی صدر بننے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ وہ بطور صدر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 17301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش