QR CodeQR Code

ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض سمیت 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

21 Jun 2012 17:43

اسلام ٹائمز:اسپیشل جج اینٹی کرپشن امیر چوہدری خان نے ملزمان کی عدالت سے مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض سمیت محمد اشفاق ، میلاد بی بی ، اقبال حسین شاہ، شیخ ساجد الرحمن اور اقبال پر ساڑھے تیرہ سو کنال اراضی کو غیر قانونی طور پر منتقل کرانے کا الزام ہے، اسپیشل جج اینٹی کرپشن امیر چوہدری خان نے ملزمان کی عدالت سے مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور اینٹی کرپشن حکام کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے پچیس جون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 173148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173148/ملک-ریاض-اور-ان-کے-بیٹے-علی-سمیت-7-ملزمان-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org