QR CodeQR Code

"حسین سب کا" کانفرنس اتحاد بین المسلین کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی، اسلم سحر

22 Jun 2012 01:50

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بزم علم و فن اسکردو نے کہا کہ افکار حسینی کے پرچار اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور اس کے عملی مظاہرے کیلئے ’’ حسین سب کا ‘‘ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ جون کے آخر میں ہونے والی کانفرنس ’’ حسین سب کا ‘‘ گلگت بلتستان میں امن و امان اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر بزم علم و فن اسکردو میر اسلم حسین سحر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزم علم و فن علاقے میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افکار حسینی کے پرچار، فروغ اتحاد بین المسلمین، مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور اس کے عملی مظاہرے کیلئے ’’ حسین سب کا ‘‘ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بزم علم و فن کا منشور ہی ادب وسیلہ اتحاد ہے اور یہ ادارہ اتحاد بین المسلمین کے پرچار میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 173167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173167/حسین-سب-کا-کانفرنس-اتحاد-بین-المسلین-کے-لیے-سنگ-میل-ثابت-ہوگی-اسلم-سحر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org