QR CodeQR Code

پشاور اور کوئٹہ میں دھماکہ، 4 جاں بحق، 31 افراد زخمی

21 Jun 2012 23:28

اسلام ٹائمز: دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں پنج پیر زیارت کے قریب دھماکے میں بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں شدت کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں بھی دھماکے کی اطلاعات ہیں، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو چکے ہیں جنھیں امدادی ٹیموں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 173190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173190/پشاور-اور-کوئٹہ-میں-دھماکہ-4-جاں-بحق-31-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org