0
Friday 22 Jun 2012 00:21

دشمن کی کسی بھی دھمکی کا منھ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل آمادہ ہیں، ایرانی مسلح افواج

دشمن کی کسی بھی دھمکی کا منھ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل آمادہ ہیں، ایرانی مسلح افواج

اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ دشمنوں کی کسی بھی طرح کی دھمکیوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل آمادہ ہیں۔ مسلح افواج کی جانب سے یہ بیان نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پر جو "یوم پاسدار" سے موسوم ہے جاری کیا گیا، جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج خداوند متعال کے لطف و کرم اور اپنی اندرونی توانائی کی بنیاد پر ایسی حالت میں ہیں جو دشمنوں کی کسی بھی دھمکی یا خطرے کا منھ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل آمادہ ہیں۔

خبر کا کوڈ : 173209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش