QR CodeQR Code

ماضی کا اظہار افسوس کافی، سلالہ حملے پر پاکستان سے معافی نہیں مانگیں گے، لیون پینٹا

22 Jun 2012 11:55

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں برطانوی خبر ايجنسی سے انٹرويو ميں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھا جائے اور اگر ماضی کو فراموش نہ کیا تو مستقبل میں کوئی پیشرفت نہیں کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے سلالہ حملے پر پاکستان سے معافی مانگنے کے امکان کو رد کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں واقعے پر کیا گیا دکھ کا اظہار کافی ہے۔ واشنگٹن میں ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ گزشتہ برس ہوئے سلالہ حملے پر پاکستان سے معافی نہیں مانگیں گے۔ سلالہ حملے کے حوالے سے پہلے ہی پاکستانی حکام کو اپنی پوزیشن سے آگاہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھا جائے اور اگر ماضی کو فراموش نہ کیا تو مستقبل میں کوئی پیشرفت نہیں کر سکیں گے۔ پنیٹا نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی کھولنے کے لئے جاری مذاکرات جلد کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کو ان مسائل پر توجہ دینی چاہئے جو دونوں ممالک کے لئے اہم ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 173238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173238/ماضی-کا-اظہار-افسوس-کافی-سلالہ-حملے-پر-پاکستان-سے-معافی-نہیں-مانگیں-گے-لیون-پینٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org