0
Sunday 20 Dec 2009 16:48

سعودی جنگی طیاروں کا یمن کے شہریوں کے خلاف زہریلے بمبوں کا استعمال

سعودی جنگی طیاروں کا یمن کے شہریوں کے خلاف زہریلے بمبوں کا استعمال
الحوثی گروپ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سعودی ائر فورس کے جنگی طیاروں نے یمنی شہریوں کے خلاف اپنے تازہ ترین ہوائی حملوں میں زہریلے بمبوں کا استعمال کیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ فارس نیوز کے مطابق اس پریس ریلیز میں آیا ہے: "گذشتہ روز سعودی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اکثر افراد اس زہریلی گیس کی زد میں آئے تھے جو ان بمبوں سے نکل کر پھیل گئی تھی"۔ الحوثی گروپ نے اس افسوسناک واقعے پر یمن کی حکومت اور انسانی حقوق کی مدعی تنظیموں کی خاموشی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔ اب تک سعودی ائر فورس یمن کے مختلف شہروں جیسے تھامہ، ملاحیط، باقم، رازح، شدا، المقاس، بنی معاذ، العند اور ضحیان پر 46 بار بمباری کر چکی ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد جاں بحق ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ چند روز سے امریکی ائر فورس بھی سعودی جنگی طیاروں کے ہمراہ عام شہریوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 17326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش