QR CodeQR Code

پشاور دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی

22 Jun 2012 15:29

اسلام ٹائمز: دھماکہ گزشتہ روز پنج پیر بابا کے مزار کے احاطے میں اس وقت ہوا جب عقیدت مندوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ہزار خوانی میں پنج پیر بابا کے مزار کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ 20 افراد زخمی ہیں۔ دھماکہ گزشتہ روز پنج پیر بابا کے مزار کے احاطے میں اس وقت ہوا جب عقیدت مندوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک گدھا گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اس میں 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی۔ جن میں سے ایک دوران علاج چل بسا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یارولی خان نے پشاور اور کوئٹہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 173292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173292/پشاور-دھماکہ-جاں-بحق-افراد-کی-تعداد-4-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org