0
Saturday 23 Jun 2012 12:59

علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر سرگودھا میں سیل کی گئی مسجد کو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر سرگودھا میں سیل کی گئی مسجد کو نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں جمعہ کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر نوجوانوں نے گذشتہ ایک سال سے سیل کی گئی مسجد کے تالے توڑ ڈالے اور مسجد کو نمازیوں کیلئے کو دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سرگودھا شہر میں واقع مسجد و امام بارگاہ علی ولی اللہ کمپلیکس کو گذشتہ ایک سال سے ڈی پی او اور ڈی سی او کے حکم پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے باعث مومنین مسجد میں نماز پڑھنے سے قاصر تھے۔ مومنین کی بارہا کوششوں کے باوجود پولیس انتظامیہ مسجد کھولنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی تھی۔ گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی سات بلاک سے نکالی گئی جو خوشاب روڈ پر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک ہوگئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مسجد کو فی الفور نمازیوں کے لئے کھول دیا جائے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے مظاہرین کو حکم دیا کہ مسجد کے دروازوں پر لگائی گئی سیل توڑ دی جائے، جس پر احتجاجی دھرنے میں شریک نوجوانوں نے اللہ اکبر اور نعرہ حیدری کے نعروں کی گونج میں سیل کو چند منٹوں میں توڑ دیا اور پولیس انتظامیہ دیکھتی رہ گئی۔ بعد ازاں نمازیوں نے باقاعدہ مسجد میں نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ سرگودھا کی مسجد و امام بارگاہ علی ولی اللہ کمپلیکس کو ایک سال قبل کالعدم دہشتگرد سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے دباؤ پر ڈی پی اور اور ڈی سی او نے سیل کرا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 173506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش