QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہی ہے، جمعیت کا الزام

23 Jun 2012 22:54

اسلام ٹائمز:ترجمان جمعیت کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں پرامن ماحول ہے لیکن کچھ لوگ انتظامیہ کے ایما پر نفرتوں کا جال بن رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی تعصبات سے بالاتر اور فرقہ واریت سے پاک پر امن درس گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اختلافات اور کدورتوں کی بجائے اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے، 1994ء میں بھی چار معصوم طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی میں شہید کیا گیا تھا، آج پھر وہی لوگ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی ایماء پر نفرتوں کا جال بننے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جمعیت کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی بلکہ وائس چانسلر کی تبدیلی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی چند شرپسند انتظامی عہدیداران فرقہ واریت کو ہوا دے کر ایسے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ سے اپیل کرتی ہے کہ پر امن رہتے ہوئے ان سازشوں کا مقابلہ کریں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کو آپس میں لڑا کر پر امن جامعہ پنجاب کے ماحول کو خراب کرنے والے انتظامیہ میں موجود لوگوں کے خلاف کارروائی کرے جو جعلی ڈگریاں رکھنے اور کرپشن کے باوجود انتظامی عہدوں پر قابض ہیں۔


خبر کا کوڈ: 173626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173626/پنجاب-یونیورسٹی-انتظامیہ-طلبہ-کو-آپس-میں-لڑانے-کی-سازش-کر-رہی-ہے-جمعیت-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org