0
Saturday 23 Jun 2012 23:27

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ نامعلوم افراد نے مقتولین کو دکان میں گھس کر نشانہ بنایا۔ سریاب روڈ پر واقع ڈرائی کلینرشاپ نامعلوم حملہ آوروں کا ٹارگٹ بنی۔ ملزمان نے دکان میں گھس کر گولیاں برسائیں اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتيجے ميں وہاں موجود 9 افراد زخمی ہو گئے، واقعے کے فوری بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا، جہاں انکو طبی امداد فراہم کی گئی لیکن 8 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
 
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ذاتی جھگڑے سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تاجروں نے دکانیں بند کر دیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں ایف سی اور پولیس امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران 45 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کوئٹہ میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے ہیں اور کاروباری افراد ملک کے دیگر شہروں کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 173629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش