0
Sunday 24 Jun 2012 00:28

ایران، حضرت امام حسین ع کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن و سرود کی محفلوں کا انعقاد

ایران، حضرت امام حسین ع کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن و سرود کی محفلوں کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ آج پورے ایران اسلامی میں نواسہ رسول ص، جگرگوشہ بتول سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج تہران سمیت پورے ایران میں رسول اسلام ص کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے سلسلے میں جشن و سرود (ترانے) کی محفلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مشہدِمقدس، قم، تہران سمیت مختلف شہروں میں مقدس مقامات میں خصوصی محفلوں کا اتنظام کیا گیا ہے۔ مشہد میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ س کے حرم مطہر پر گذشتہ رات سے ہی جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تہران میں امام بارگاہوں، مساجد سمیت مختلف مقامات پر نواسہ رسول ص کی ولادت کا جشن منایا گیا، جشن میں علماء کرام نے آپ کے فضائل و کمالات کا ذکر کیا۔
خبر کا کوڈ : 173646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش