QR CodeQR Code

نواز شریف تنقید کی بجائے پنجاب میں اپنی کارکردگی بتائیں، شرجیل میمن

24 Jun 2012 22:29

اسلام ٹائمز:صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کے بھائی اور بھتیجا پنجاب میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں، عوام کو معلوم ہے کہ پنجاب میں کس طرح شریف خاندان لوٹ مار میں ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے پنجاب حکومت میں اپنی کارکردگی بتائیں۔ نواز شریف یہ بتائیں کہ پچھلے سوا چار سال میں پنجاب کے عوام کی زندگی میں کیا فرق آیا اور ایسے کونسے کارنامے کئے ہیں جس کی بناء پر دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی پچھلی دو حکومتیں کرپشن کی بناء پر ہٹائی گئیں۔ وہ کرپشن کی بانسری بجانا بند کر دیں اگر نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں جائیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے بھائی اور بھتیجا پنجاب میں کرپشن کے بےتاج بادشاہ بن چکے ہیں، عوام کو معلوم ہے کہ پنجاب میں کس طرح شریف خاندان لوٹ مار میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پیپلز پارٹی کے خلاف بولنا بند کر دیں ورنہ لانڈھی جیل کے قصے عوام تک پہنچائیں گے اور ان کا کچا چھٹا عوام تک پہنچا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 173889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173889/نواز-شریف-تنقید-کی-بجائے-پنجاب-میں-اپنی-کارکردگی-بتائیں-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org